بیٹی سے زیادتی، قتل پر سوتیلے باپ کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں 5سالہ بیٹی سے زیادتی  اور قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا کے خلاف سوتیلے باپ کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے بریت اپیل خارج کرتے ہوئے شہزاد مسیح کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل رانا محمد عمران انجم نے مجرم کی اپیل کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ٹرائل کورٹ نے تفتیش، گواہان کے بیانات کی روشنی میں مجرم کو سزائے موت سنائی، عدالت نے ایف آئی آر میں نامزد نہ ہونے پر مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی۔

ای پیپر دی نیشن