شاہین شاہ آفریدی دی ہنڈریڈ لیگ سے دستبردار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دی ہنڈریڈ لیگ سے دستبردار ہو گئے۔قومی کرکٹر کو لیگ میں ویلش فائر کی نمائندگی کرنا تھی. ویلش فائر نے شاہین شاہ آفریدی سے ایک لاکھ پاونڈ کا معاہدہ کیا تھا۔دی ہنڈریڈ لیگ اور گلوبل ٹی 20 لیگ کے شیڈول میں ٹکراو ہے، جس کے باعث شاہین نے آفیشلی جی ٹی 20 کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے کینیڈا کی گلوبل 20 لیگ کھیلنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن