نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ناقص سیکورٹی انتظامات پر مسلم کمرشل بینک کے مینجر محمد تنویر سراء کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے ایف آئی آر کے مطابق ایس ڈی پی او نوشہرہ ورکاں کی جانب سے بنک منیجر کو متعدد بار سکیورٹی لیپس بارے تحریری طور پر آگاہ کیا جاتا رہا ہے مگر ان کی جانب سے مسلسل غفلت کا مظاہرہ کیا گیا یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم کمرشل بینک سے 12 لاکھ روپے نکلوا کر جانے والے ذوالفقار کے گھر سے تین نامعلوم افراد نے دو لڑکیوں کو قتل کر کے 12 لاکھ روپے اور 3 ہزار یورو لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔