فیروزوالہ(نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں قتلوں کی دو وارداتیں دو افراد ہلاک جبکہ نوجوان زخمی حملہ اور فرار ہو گئے۔ ٹھٹھ لنگیاںکے رہنے والے عبدالمجید کا بیٹا بلال خان گھر سے سودا سلف خریدنے کیلئے بازار جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح اشتہاری ملزمان شکیل احمد ،ارشد دیگر افراد کی مدد سے اغوا کر کے نجی سوسائٹی لے گئے۔ ملزمان نے پہلے تشدد کا نشانہ بعد میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ ملزمان فرار ہو گئے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقتول کی والدہ خورشید بی بی کی رپورٹ پر ملزموں کیخلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس رپورٹ میں خورشید بی بی نے بتایا کہ ملزمان نے اس کی بیٹی کو بھی قتل کیا ہے جس میں اشتہاری تھے۔اسی علاقہ میں سابقہ دشمنی اور بھتہ نہ دینے کی بنا پر عبدالجبار نے ساتھی کی مدد سے موٹر سائیکل سوار مخالف محمد رشید اور بیٹے ارسلان پر فائرنگ کر دی ‘ محمد رشید ہلاک جبکہ ارسلان شدید زخمی کر دیا۔ ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس رپورٹ میں مقتول کے بیٹے نے بتایا کہ ملزم عبدالجبار کے بھائی جو بیرون ملک مقیم ہیں جنہوں نے فون کے ذریعے بھتہ مانگا ۔ انکار پر عبدالجبار نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کر کے باپ بیٹے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں محمد رشید ہلاک اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا ۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔