اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) ریڈ زون میں تحریک انصاف کے جھنڈے کے رنگ جیسا پینٹ کروا کر آزادی سے گھومتے رکشے نے ہلچل مچا دی ۔ انتظامیہ رکشہ دیکھ کر حیران رہ گئی۔ ایک طرف مارچ کے باعث اسلام آباد کے تمام راستے سیل تھے اور پولیس ہر جگہ کنٹینرز لگا کر راستے بلاک کئے ہوئے ہیں، لیکن دوسری طرف اس وقت انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی، جب ایک رکشہ ریڈ زون میں آزادی سے دندناتا ہوا پھرنے لگا۔