حافظ آباد:چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات 

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں محکمہ پولیس کی جانب سے چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں چاند رات اور عید الفطر کی نماز کے دوران امن و امان یقینی بنانے کے لیے 320 سے زائد پولیس افسران اور اہلکاراں ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ ضلعی کے داخلی وخارجی راستوںپر سخت چیکنگ کی جائے گی۔بازاروں، مارکیٹوں اور رش والے مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور لیڈی پولیس کانسٹیبلان پر مشتمل سپیشل لیڈی پولیس اسکوارڈز بھی تشکیل دیئے گئے ہیںتاکہ شاپنگ کے لئے آنے والی خواتین کو بھر پور تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ ڈی پی او  عاطف نذیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور غیر قانونی سرگرمیوں جیسے ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، موٹر سائیکل کے سائلنسر نکالنا، سڑکوں کو بلاک کرنا اور شہریوں کو پریشان کرنے سے گریز کریں۔ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شرپسند عناصر کی اطلاع فوری پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں کریں۔

ای پیپر دی نیشن