گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)اولیااللہ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں آج امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل اولیا کرام اور صوفیائے عظام کی تعلیمات پر عمل کرنے میں موجود ہے،بزرگان دین کی صحبت سے محبت رسول ؐ ملتی ہے، بزرگان دین کے گہوارے علم روشنی اور ہدایت کے مرکز ہیں۔بزرگان دین نے ہر مشکل حالات میں محبت رسولؐ اور سنت رسولؐ کا پرچم بلند رکھا ہے ان خیالات کا اظہاردوران خطاب کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ بزرگان دین کی تقلید کرتے ہوئے انسانوں کی ہر طرح خدمت کا بیڑا اٹھا رکھا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ا ولیا کرام کے آستانے یکجہتی وحدت ملی اور لسانی علاقائی اور رنگ ونسل کے تعصبات کا خاتمہ کرنے اور وحدت و یکجہتی کا درس دیتے ہیں یہ آستانے اطاعت خدا اور تعلیمات مصطفے کی عظیم درس گاہیں ہیں۔