انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں و کنڈیکٹروں نے کرائے نہیں بڑھائے،یونین عہدیدران

 راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی کے ٹرانسپورٹ اڈوں سے دوسرے شہروں کو جانے والی انٹرسٹی  ٹرانسپورٹ کی یونین کے عہدیداروں نے مسافروں اور شہریوں کی طرف سے انٹر سٹی  ٹرانسپورٹ کے کرایوں کے بڑھانے  کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں و کنڈیکٹروں نے کسی قسم کے کوئی کرائے نہیں بڑھائے بلکہ ہم لوگ تو وہی کرائے وصول کر رہے ہیں جو حکومت پنجاب کی طرف سے منظور شدہ ہیں، گزشتہ روز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے حاجی ظہور، حاجی حق نواز، میاں انجم حفیظ قریشی نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اصولوں پر عملدرآمد کراتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن