اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی کچھ روز قبل گمشدہ ہونے والی لڑکی رومیسہ کے ورثا کے ساتھ ملاقات،رومیسہ بعمر 14 سال جسکا ذہنی توازن درست نہ ہے کچھ روز قبل گھر سے لا پتہ ہوگئی، ورثا نے جہلم پولیس کو گمشدگی کی اطلاع دی جس پر ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے لڑکی کو لاہور سے ڈھونڈ کر ورثا کے حوالے کر دیا،رومیسہ کے ورثا نے جہلم پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد کے لئے تیار ہے۔