ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں‘ذمہ دار ڈائریکٹرہوگا :وزیرریلوے

لاہور (کامرس رپورٹر) ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر کوئی کوتاہی ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری اس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر پر ہوگی ۔آئندہ کسی پروجیکٹ کا پروجیکٹ ڈائریکٹر اس وقت تک تبدیل نہیں ہوگا جب تک وہ پروجیکٹ مکمل نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے ریلوے ہیڈکواٹرزآفس لاہو ر میں ریلوے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بریفنگ کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے میں اچھے لوگوں کی اکثریت ہے تو ریل چل رہی ہے ایسی ٹیم بنائیں جس سے مل کر کام کی رفتار کو تیز کیاجائے۔ جن لوگوں کی ایفیشنسی ٹھیک نہیں ہے اْن کو وہاں سے تبدیل کرکے اْن کی جگہ کام کرنے والے لوگوں کو تعینات کیا جائے تاکہ ریلوے کوجدید خطوط پر آگے بڑھایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سگنلنگ کے جتنے پروجیکٹ ہیں انہیں چھ مہینے کے اندر اندر مکمل کیاجائے۔ سگنلگ سسٹم میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کیاجائے گی۔ ہماری غفلت کی وجہ سے گھوٹکی حادثے میں 66 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں اور کتنا ریلوے کا رولنگ سٹاک اور انفراسٹرکچر کا نقصان ہوا جو ناقابل تلافی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن