بہاول پور(بیورو رپورٹ) فوڈ سیفٹی ٹیموں کی خان پور،ریل بازار صادق آباد،سی پیک روڈ،احسان پور میں 3 کریانہ سٹورز،2 ڈسٹری بیوٹرز یونٹس اور ایک کولڈ کارنر کی انسپکشن کی گئی۔غیر معیاری مشروبات،چائنہ نمک فروخت کرنے پر 3 کریانہ سٹورز کو 60 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیئے گئے۔اس کے علاوہ ملاوٹی مصالحے اور مضر صحت مٹھائی رکھنے پر 2 ڈسٹری بیوٹرز یونٹس کو 40 ہزارروپے کے جرمانے کیے گئے۔مزید پابندی کے باوجود ممنوعہ گٹکا بیچنے پر ڈرنک کارنر کو 12 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔