راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)محکمہ زراعت پنجاب اصلاح آبپاشی راولپنڈی کے زیر اہتمام موضع چونترہ ضلع راولپنڈی میں کاشتکاروں کی آگاہی کے لئے فارمر ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر راجہ حسن رضا خان ڈائریکٹر زراعت (اصلاح آبپاشی)راولپنڈی ڈویژن نے کاشتکاروں کو ہائی ایفیشنسی ایریگیشن سسٹم اور ڈرپ ایریگیشن سسٹم کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرپ نظام آبپاشی سے پانی کی 60 سے 70 فیصد بچت ہوتی ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب ڈرپ نظام آبپاشی کی تنصیب پر کاشتکاروں کو 75 فیصد سبسڈی فراہم کر رہی ہے لہذا کاشتکار اس سبسڈی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں