کابینہ کمیٹی میں وزارت اطلاعات و نشریات کی تنظیم نو سے متعلق سفارشات کا جائزہ 

اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی)وفاقی حکومت کے حجم کی درستگی کے لیے قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویڑن کی تنظیم نو سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس وفاقی  وزیر خزانہ  محمد اورنگ زیب کی صدارت میں ہوا،سلمان احمد، ایمبیسیڈر ایٹ لارج، کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی نے سفارشات پیش کیں،جامع مشاورت، ماتحت محکموں کے دائرہ کار اور عوامی پالیسی پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد سفارشات مرتب کی گئیں،سفارشات میں محکمانہ استعداد، مؤثر سرگرمیوں اور عوامی خدمات کی بہتری پر توجہ دی گئی،ذیلی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں انضمام، فنکشنز کی منتقلی، فریق ثالث کے آڈٹ اور پائیداری کے حصول کے لیے واضح مدت و اہداف تجویز کیے گئے ،مجوزہ اقدامات کا مقصد وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویڑن میں مؤثر تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل اور حجم میں کمی ہے،کابینہ کمیٹی نے مجوزہ تجاویز پر وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے اعلیٰ حکام کے تاثرات سنے،متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران نے مجوزہ سفارشات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،دونوں ڈویژنز سے متعلق کابینہ کمیٹی کی حتمی سفارشات جلد وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن