کاہنہ : ڈاکوئوںنے ٹول پلازہ عملے  سمیت متعدد شہریوں کو لوٹ لیا

کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ کے علاقہ کاچھا انٹر چینج رنگ روڈ ٹول پلازہ پر 3ڈاکو ئوںنے عملے کو یرغمال بنا کر16ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا ۔ ناکہ لگا کر رنگ روڈ پرجانے والی متعدد گاڑیوں میں سوار افراد سے بھی دو لاکھ سے زائد نقدی موبائل فون چھین لئے۔ڈاکو فائرنگ بھی کرتے رہے جس سے ٹول پلازہ کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے۔ دو ڈاکو شالیمار ٹاون کے  شفافت کے گھر والوں کو یرغمال بنا کر سوا پانچ لاکھ سے زائد کی نقدی اور سونا جبکہ گرینڈ ایونیو کے فریاد کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر4ڈاکو 50ہزار نقدی موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن