ڈیرہ میں بیسیوں سال پہلے بچھائی جانیوالی گیس پائپ لائنیں تباہ‘ سپلائی متاثر

ڈیرہ غازی خان( خصوصی رپورٹر)ڈیرہ غازی خان میں 1994 میں بحائی جانیوالی سوئی گیس کی لائینیں بوسیدہ ہوجانے کی وجہ سے شہر اور اس کے گردونواح میں گیس سپلائی نہیں ہو رہی ہے گیس کی عدم فراہمی پر صارفین سراپا اجتجاج اور صارفین ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیںجبکہ چوبیس گھنٹوں میں صرف ایک گھنٹہ کی گیس سپلائی سے گھروں میں ناشتہ تک نہیں پک سکتا شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محبوب آباد کالونی، نورنگ شاہ، شہزادہ سلطان ٹاؤن،مقبول آباد کالونی، سمش آباد کالونی، دیگر گلیوں میں گیس فراہم کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن