اڑیسہ میں ہندو انتہا پسندوں کا 2 عیسائی خواتین کو درخت سے باندھ کر تشدد 

نئی دہلی (کے پی آئی) بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں ہندو انتہا پسندوںکے ایک ہجوم نے دو عیسائی خواتین کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس واقعے نے شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ مشتعل ہجوم نے خواتین کو ہندوتوا کے نعرے لگانے پر مجبور کیا اور ایک خاتون کے چہرے پر کیک لگا دیا۔ حزب اختلاف کے رہنمائوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس واقعے سے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشددکی عکاسی ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن