گوردوارہ جنم استھان کا دورہ‘ پاکستانیوں سے مل کر اچھا لگا: آسٹرین سفیر

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) پاکستان میں آسٹریا کی سفیر انڈریہ وائیک کی قیادت میں وفد نے سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کی جائے پیدائش گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ انہوں نے گوردوارہ جنم استھان کے مختلف حصوں کو دیکھا۔ گوردوارہ انتظامیہ اور مقامی سکھ رہنمائوں کی طرف سے وفد کے اراکین کو گوردوارہ کے مختلف حصوں کی تاریخی اہمیت‘ سکھ مذہب کی تاریخ اور بابا گورونانک کی تعلیمات کے بارے میں بتایا۔ گوردوارہ انتظامیہ کی طرف سے اراکین کو یادگاری سروپا دئیے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انڈریہ وائیک نے کہا کہ حکومت پاکستان نے جس طرح اس تاریخی عمارت کو محفوظ اور خوبصورت بنا رکھا ہے وہ یقینا قابل تعریف ہے۔ انہیں گوردوارہ دیکھ کر اور پاکستانی لوگوں سے مل کر بہت اچھا لگا ہے۔

ای پیپر دی نیشن