اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) حکومت پاکستان نے ایران میں مختلف جرائم میں ملوث 10 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران میں مختلف جرائم میں ملوث 10 ہزار 50 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے گئے، ان پاکستان شہریوں پر مختلف جرائم کے الزامات تھے۔ ایران نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں 5 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا ہے۔