پی ایچ اے نے جھیلوں میں ڈینگی لاروا کھانے والی مچھلی چھوڑ دی 

لاہور(نیوز رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور نے اپنے زیر انتظام جھیلوں اور تالابوں میں ڈینگی مچھروں کی افزائش روکنے کیلئے تلاپیہ مچھلی کے استعمال کیساتھ ساتھ مچھر مار ادویات کا استعمال شروع کر دیا ہے تا کہ سیر و تفریح کیلئے آنیوالے افراد ڈینگی وائرس سے محفوظ رہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پی ایچ اے کی جانب سے جھیلوں اور تالابوں میں تلاپیہ مچھلی چھوڑی گئی ہے۔ اسی طرح حکومت پنجاب کے ڈینگی وائرس کے ایس او پیز کو پوری طرح نافذ کیا گیا ہے۔ پی ایچ اے کے دفاتر، ورکشاپس، نرسریوں اور غسل خانوں میں بھی باقاعدگی سے اینٹی ڈینگی سپرے کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں، فالتو پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ وہ ڈینگی وائرس کا شکار نہ ہوں۔

ای پیپر دی نیشن