اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ معذور افراد کو مساوی مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معذور افراد کے حوالے سے کانفرنس میں حکومتی عہدیداروں، اقوام متحدہ کے نمائندوں اور سماجی شعبے کے اہم سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے معذور افراد کو مساوی مواقع فراہم کرنے کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ پاکستان کی ترقی کے لیے انسانی ترقی بنیادی حیثیت رکھتی ہے اور اگر ترقی انسانوں کو مرکز میں رکھ کر نہ کی جائے تو وہ صرف ظاہری ہوتی ہے۔ انہوں نے وژن 2025ء اور وژن 2010ء کے تحت انسانی ترقی اور مساوی مواقع فراہم کرنے کے حکومتی عزائم کو دہرایا۔