وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مبین الہی کی زیر صدارت کورونا ویکسی نیشن ریڈ مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں دیہی مراکز صحت، بنیادی مراکز صحت، فلاحی مراکز بہبود آبادی کے ذریعے ہونے والی ویکسی نیشن مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا بہترین کارکردگی پر بی ایچ یو 155ڈبلیو کی آئی ایچ او ڈاکٹر اوشین اظہار اور بی ایچ یو بڈھ غلام کی آئی ایچ او ڈاکٹر عائشہ افتخار کو تعریفی لیٹرز دیئے گئے اور ناقص کارکردگی پر بی ایچ یو قادر آباد کی ڈاکٹر مریم کو شو کاز جاری کیا گیا ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کی ریڈ مہم کو ہر صورت کامیاب بنانا ہے