جنوبی کوریا میں برف باری کا سو سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،2افرادہلاک ہوگئے

سیول (این این آئی )جنوبی کوریا میں نظام زندگی منجمد ہو گیا ہے، ماہِ نومبر کے دوران برف باری کا سو سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دارالحکومت سیل ونٹر لینڈ میں تبدیل ہو گیا، اور مشرقی ہائی ویز پر ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک، جب کہ عمارتوں اور تعمیراتی سائٹس سے گرنے والے ملبے سے 10 راہ گیر زخمی ہو گئے۔رن وے برف میں چھپ گیا، دو سو زائد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو گئیں، ٹرین کا پہیہ بھی جام ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن