کراچی ( این این آئی )جماعت اسلامی،ضلع شرقی کراچی کے دفتر میں قوتِ سماعت و گویائی سے محروم خصوصی افراد کے لئے راشن کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر نعیم اختر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں غلبہ دین کی جدوجہد کر رہی ہے ، آپ سب بھی اپنے اپنے علاقوں می جماعت اسلامی کا دست و بازو بنیں ، اس گفتگو کا ترجمہ بھی ایک مترجمہ نے پیش کیا-قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد جماعت اسلامی کے ذمہ دار خورشید اخترنے اشاروں کی زبان میں جماعت اسلامی کی دعوت بھی پیش کی۔ پروگرام کے آخر میں خواتین و حضرات میں راشن اور دیگر ضروری اشیا انتہائی منظم انداز میں تقسیم کی گئیں۔