اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )تھانہ مارگلہ کے علاقے میں چینی خاتون گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی42 سالہ چینی خاتون ایف ایٹ میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائی گئی ایس پی سٹی ملک خالد اعوان نے بتایا کہ چینی خاتون کی ہلاکت کے متعلق پولیس کو آگاہ کیا گیا تو پولیس ٹیمیں پہنچ گئیں پولیس کی جانب سے نعش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کی گئی ایس پی سٹی نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق چینی خاتون کو الٹی آئی جس سے ان کے سانس کی نالی بند ہونے سے یہ افسوسناک واقعہ پیش ایا پولیس مزید قانونی کارروائی کر رہی ہے .