اسلام آباد(خبرنگار)مارگلہ نیچر پارک اسلام آباد میں اپنی مدد آپ ماحول کو صاف کرنے والے Awareness man کے نام سے مشہور ومعروف نوجوان منصور شیرانی نے عید پر اسلام آباد کے تفریحی مقامات پر آنیوالوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مارگلہ نیچر پارک سمیت تمام تفریحی مقامات پر کچرا پھینکنے سے گریز کیا جائے ملک خداداد کو صاف ستھرا رکھنا ہمارا فرض ہے تفریحی مقامات پر جو بھی آئے وہ کھائیں پئیں لیکن کچرا ساتھ لیجائیں اور اسے باقائدہ کچرا دانوں میں ڈالیں تاکہ قدرتی ماحول متاثر نہ ہو Awareness man نے کہا ہے کہ اسلام باد دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے اسکی قدرتی خوبصورتی ہمارے ماحول دشمن اقدامات کیوجہ سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے میری اپیل ہے کہ ملک بھر اور بالخصوص اسلام آباد اور مارگلہ نیچر پارک کو کچرا سے صاف رکھا جائے منصور شیرانی نے کہا ہے کہ میں اپنی مدد آپ کے تحت مارگلہ نیچر پارک کی صفائی ستھرائی کی مہم چلا رہا ہوں اور رمضان المبارک میں بھی روزے کی حالت میں رضاکارانہ طور پر اپنی ڈیوٹی کرتا رہا ہوں عید کے پرمسرت موقع پر اسلام آباد کے تفریحی مقامات کا رخ کرنیوالے شہریوں سے بھی میرا مطالبہ ہے کہ وہ تفریح کے دوران ماحول اور مقامات کو پراگندہ نہ کریں۔