راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ریلوے پریم یونین کے ڈویثرنل صدر ڈاکٹر اشتیاق عرفان نے کہا ہے کہ آج ہما را معاشرہ صبر،برداشت،عفو درگزر،حسن سلوک،میا نہ روی سے محروم ہوتا جا رہا ہے جو کسی بھی معاشرے کی بربادی کا سبب ہے، ضرورت اس امر کی ہے قرآن کی فکر و تعلیمات پر عمل کرکے دنیا کے سامنے اسلام کی حقانیت کو پیش کیاجائے۔ عید کی آمد آمد ہے ہمیں ان لوگوں کو عید کی خشیوں میں شامل کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی بی اے کے زیر اہتمام محفل شب بیداری جامع مسجد غوثیہ واشنگ لا ئن میں خطاب کرتے ہوئے کیا، سینئر رہنما سید ظہور شاہ،یونس جٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر اشتیاق عرفان نے کہا کہ موجودہ دور کے تمام مسائل کا حل قران کی تعلیمات میں ہے اگر ہم اس بھنور سے نکلنا چاہتے ہیں تو انفرادی اور اجتماعی طور پر قران کے نفاذ کو یقینی بنانا ہوگا۔