کرم، فریقین کے درمیان آٹھ ماہ کیلئے امن معاہدہ طے پا گیا

 پارا چنار (نوائے وقت رپورٹ) ضلع کرم میں فریقین کے درمیان آٹھ ماہ کیلئے امن معاہدہ ہو گیا جرگہ ممبر حاجی کمال کے مطابق امن معاہدہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد و دیگر حکام موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد نے کہا کہ فریقین میں امن معاہدہ ہونے سے عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں، جرگہ ممبر حاجی اصغر نے کہا کہ ٹریک کھولنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔ جرگہ ذرائع کے مطابق جرگہ میں فریقین کے عمائدین، ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن