مال روڈپر بند ہوٹل کے تالے توڑ کر ٹی وی ایل سی ڈیز اور دیگر قیمتی سامان چوری

مری (نامہ نگار خصوصی) مری مال روڈ پر واقع ایک بند ہوٹل کے تالے توڑ کر ٹی وی ایل سی ڈیز اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا گیا ،ہوٹل کے منیجر کی جانب سے فوری طور پر پولیس کی ایمرجنسی 15 پر کال کی گئی جس پر حکومت پنجاب کے سیف سٹی ڈیپارٹمنٹ ایکٹو ہو گئے، پولیس اور پنجاب سیف سٹی نے مال روڈ پر لگے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے چوروں کو شناخت کر لی ۔یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ اس شناخت میں چور  پبلک ہیلتھ/واٹر سپلائی ڈیپارٹمنٹ مری کے دو سرکاری ملازمین نکلے جبکہ دورسی جانب کشمیر پوائنٹ پر مری ڈیویلپمنٹ پلان کے تحت واٹر سپلائی کی مینٹیننس کا کام کرنے والے ٹھیکیدار کا لاکھوں روپے کا سامان بھی  چوری ہوا ہے۔ ایسے میں عوامی حلقوں نے عدم تحفظ کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ  اگر پولیس، پنجاب سیف سٹی ڈیپارٹمنٹ اور چوروں اور چوری کا سامان برامد کرنے کے لیے سیکرٹری جوائنٹ واٹر بورڈ مری کی طرف سے انکوائری ٹیم بنائی گئی ہے کڑیاں ملائے تو ہو سکتا ہے وہ سامان بھی انہی دو پبلک ہیلتھ/واٹر سپلائی کے ملازمین سے برآمد ہو جائے۔مری مال روڈ کے تمام تاجروں نے پولیس اور پنجاب سیف سٹی ڈیپارٹمنٹ کے اس شاندار کام سراتے ہیں اور امید ظاہر کی کہ پولیس اور پنجاب سیف سٹی ڈیپارٹمنٹ اسی طرح تاجروں کی مدد کرتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن