داعش، ٹی ٹی پی دیگر دہشتگرد تنظیموں کو افغان طالبان کی سرپرستی حاصل: امریکہ 

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے مطلوب ترین دہشت گرد امریکہ کے حوالے کیا، امریکی انتظامیہ افغان طالبان کے مسئلے سے آگاہ ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہاکہ داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو افغان طالبان کی سرپرستی حاصل ہے۔ جولائی تک یو ایس ایڈ کے مختلف پروگرامز تنظیم نو کا ارادہ رکھتے ہیں۔کانگریس کو یو ایس پروگرامز کی ترتیب نو سے آگاہ کردیا۔  امریکہ میں حزب اللہ کیلئے فنڈنگ کرنے والے 5 افراد پر پابندی عائد کردی گئی، ایران کی تیل کی فروخت میں مدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ حزب اللہ کیلئے فنڈنگ، 5 افراد پر پابندی، ایران کے تیل کی فروخت میں معاونت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلانپاکستان نے مطلوب ترین دہشت گرد امریکا کے حوالے کیا، امریکی انتظامیہ افغان طالبان کے مسئلے سے آگاہ ہے۔ پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی کارروائیوں پر براہ راست جواب دینے سے گریز کیا۔  پریس بریفنگ کے دوران ٹیمی بروس سے  سوال کیا گیا  کہ پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور گروہ جیسے ٹی ٹی پی، القاعدہ، اور داعش طالبان کے زیر انتظام افغانستان سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے   یہ  ذکر کیا کہ پاکستان، جو ایک شراکت دار ملک ہے، نے حالیہ مہینوں میں سیکڑوں شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی جانیں گنوائیں اور ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کو امریکی حکام کے حوالے کیا۔جواب میں، ٹیمی بروس نے کچھ مسائل، انسانی حقوق کے مسائل، وغیرہ کے بارے میں آگاہی کا اعتراف کیا، لیکن اس پر مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

ای پیپر دی نیشن