5 رکنی موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار‘ 150موٹر سائیکلیں برآمد

لاہور(نامہ نگار)نیو انارکلی پولیس نے5 رکنی موٹر سائیکل چور گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان الماس،شہروز،اللہ یار، دلاور اور آصف سے 150 کے قریب موٹر سائیکلوں کے مختلف پارٹس، موٹر سائیکل کھولنے والے اوزار، کٹر،کنڈے اور ان کے زیرِ استعمال لوڈر رکشہ بھی  تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ملزمان میں سالہ الماس اور بہنوئی شہروز بھی شامل ہیں۔جنہوں نے چند روز میں درجنوں موٹر سائیکل چوری کئے۔ ملزمان الماس اور شہروز  ساتھی اللہ یار اور دلاور سے چوری شدہ موٹر سائیکل کو پارٹس میں تقسیم کرواتے تھے۔  باقاعدہ گودام بنا رکھے تھے۔جہاں چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو کھول کر آصف نامی شخص کو سگیاں میں فروخت کرتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن