لاہور(نیوز رپورٹر) عید کی خوشی مناتے ہوئےکھانے میں اعتدال سے کام لینا چاہئے۔ خصوصاً شوگر،بلڈپریشر، امراض قلب اورجوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کو غذا کا خیال رکھناچاہئے۔ اعصابی بیماریاں،ہائی بلڈپریشر، شوگراور پیٹ کی متعدد امراض زیادہ کھانے سے ہی پیدا ہوتی ہیں۔ لہذااچھی صحت کیلئے بد پرہیزی سے بچناچاہئے۔ پروفیسر آف میڈیسن میو ہسپتال ڈاکٹر اسرار الحق طور، اسسٹنٹ پروفیسر آف میڈیسن یونٹ 3لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر محمد مقصود اور کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر لیلیٰ شفیق نے کہا فاسٹ فوڈ، سافٹ ڈرنکس سے اجتناب برتا جائے اور چہل قدمی کو معمول بنایا جائے تو ہم کئی امراض اور پیچیدگیوں سے محفوط رہ سکتے ہیں۔