پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کے نیچے بارودی سرنگیں بچھائیں: چودھری اختر علی


کامونکی(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کے نیچے بارودی سرنگیں بچھائیں اور ملک کو کنگال کرکے ملکی معیشت کو بارود کے اوپر رکھ دیا،ان خیالات کا اظہارمسلم لیگی ایم پی اے چودھری اختر علی خاں،صدر مسلم لیگ(ن) لائرز ونگ کامونکی چودھری نصر اللہ چیمہ ایڈووکیٹ،نائب صدر میڈیم ثمرہ ورک ایڈووکیٹ،سینئر مسلم لیگی رہنما محمد اسلام مغل،شیخ آصف بشیر پیٹالوی،سابق وائس چیئرمین یونین کونسل سادھوکی حافظ غلام رسول اور چودھری عبداللہ اختر خاں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی جڑیں ہلانے والے اور ملک میں مہنگائی کا سونامی لانے والے آج مظلوم بننے کی کوشش کر رہے ہیں معاشی حالات کی ابتری پی ٹی آئی کی حکومت کی نااہلی کا شاخسانہ ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے چند ہفتوں کے دورانیہ میں ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا قوم کو درپیش مشکلات نام نہاد تبدیلی کے دعوے داروں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے،وزیراعظم شہباز شریف قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے اورعوام کو ہر سطح پر ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن