فیروزوالہ(نامہ نگار )پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماٹکٹ ہولڈر این اے 114 حاجی علی اصغر منڈا ایڈووکیٹ نے کہا عوام نے بانی پی ٹی آئی کو دی گئی سزاؤں اور انتقامی کاروائیوں کو مسترد کردیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو بے بنیاد مقدمات میں پھنسا کر سیاسی عمل سے باہر کرنے کی کوششیں کرنیوالے اپنی عوامی ساکھ کھو چکے ہیں۔ آئندہ کے سیاسی منظر نامے میں ان کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔