حکومت کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے:اشفاق ورک 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مرکزی کسان تحریک کے صدر اشفاق ورک نے کہا کسانوں کو موجودہ دور حکومت میں جو استحصال اور مشکلات کا سامنا ہے۔ وہ ناقابل برداشت ہے اور ان کی فلاح کیلئے حکومت کو ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ حکومت کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے، جس میں ہر ڈویژن اور ضلع سے کسانوں کے نمائندوں کو شامل کیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن