پاکستان اور قازقستان کے درمیان گہرے ثقافتی تعلقات ہیں ،احدخان چیمہ

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیراحدخان چیمہ نے کہاہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان گہرے ثقافتی، تاریخی اور روحانی رشتوں پر مبنی دیرینہ اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں ،پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی آزادانہ، غیرمرکوز، اور نجکاری پر مبنی ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کی صورت میں منافع، سرمایہ، یا ڈیویڈنڈ کی وطن واپسی پر کوئی پابندی نہیں ،قازقستان کے ساتھ تجارت، معیشت، ثقافت اورسیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں پاکستان اورقازقستان کے بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیرنے قزاخستان کے وفد کاگرمجوشی سے خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے قازق بھائیوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مستقل عزم، گرمجوشی اور ایک خوشحال و باہم مربوط مستقبل کے لیے یکساں وژن کے ساتھ اس تعلق کو مضبوطی سے آگے بڑھایا ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات 1992 میں قازقستان کی آزادی کے فورا بعد قائم ہوئے۔ مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے تحت دونوں ممالک نے تجارت، علاقائی رابطوں ، توانائی، زراعت اور سماجی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں فعال تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دسمبر 2023 میں منعقدہ 12ویں اجلاس کے بعددونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات میں مسلسل بہتری آئی ہے، ہمارا دوطرفہ تجارتی حجم اب بھی ہمارے مقررہ ہدف یعنی ایک ارب ڈالر سے کافی کم ہے۔ اس کے باوجود ہم ان مثبت اقدامات پر خوش ہیں جو تجارتی روابط کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے ہیں

ای پیپر دی نیشن