درجنوں وارداتیں‘ شہری لاکھوں روپے‘ زیورات‘ قیمتی سامان محروم

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون،موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے ماڈل ٹاؤن میں ندیم کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر سے 5 لاکھ 10 ہزار‘ زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،نواں کوٹ میں سلیم کی فیملی سے 4 لاکھ‘ زیورات،راوی روڈ میں اویس کی فیملی سے ڈھائی لاکھ ‘زیورات اور موبائل فون، مسلم ٹاؤن میں عمیر سے ایک لاکھ 60 ہزار‘ موبائل فون،کاہنہ میں اصغر سے ایک لاکھ ‘ موبائل فون،بھاٹی گیٹ میں حضرات سے 65 ہزار‘ موبائل فون،گلشن اقبال میں موحد سے 58 ہزار ‘ موبائل فون،نصیر آباد بشارت سے 46ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے گلبرگ، سندر،گڑھی شاہو اور غازی آباد سے 4کاریں،مزنگ اور لوہاری گیٹ سے 2 رکشے جبکہ ریس کورس، رنگ محل، مزنگ، لوئر مال، ٹائون شپ اور باٹا پورکے علاقوں سے6 موٹر سائیکل چوری کرلئے۔

ای پیپر دی نیشن