لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جمعیت علمائے اسلام (س)مولانا عبد الحق ثانی کی سربراہی میں جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے وفد نے جمعیت اہلحدیث پاکستان سیکرٹریٹ میں علامہ ہشام الہٰی ظہیر سے ملاقات کی۔وفد میں مولانا لقمان الحق ثانی، مولانا اْسامہ سمیع الحق، مولانا محمد احمد، مولانا اعظم حسین،غازی ظہیر الدین سمیت دیگرجبکہ جمعیت اہلحدیث کے چیئرمین علامہ طارق محمود یزدانی، حاجی ریاض احمد، قا ری شفیق الرحمن ربانی سمیت دیگر موجود تھے۔رہنماؤں کا ملاقات میں سیاسی صورتحال، پاک بھارت کشیدگی،فلسطین میں اسرائیلی فسطائیت اور دینی جماعتوں کے اتحاد پر تبادلہ خیال ہوا۔