پنجاب حکومت نے پولیس کیلئے 5.79 ارب روپے کی 749 نئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت دیدی 

لاہور (نامہ نگار) پنجاب حکومت نے محکمہ پولیس کے افسروں کے لئے 749 نئی گاڑیاں خریدنے کی ا جازت دے دی ہے۔ پنجاب پولیس کے لیے 5ارب 79 کروڑ روپے سے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے حکومت سے فیلڈ افسران کے لئے نئی گاڑیوں کی خریداری کے لئے8ارب روپے سے زائد فنڈ جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم محکمہ خزانہ پنجاب نے پولیس کو گاڑیوں کی تعداد کم کرنے کی ہدایت کی۔ جس کے بعد معاملہ سٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی کے سامنے رکھا گیا اور وزیر اعلیٰ نے اجازت دیدی، جن میں آر پی اوز اور ڈی پی اوز کے لیے 44 فارچونر، ایس ڈی پی اوز کے لیے 600 ہائی لکس ڈالے خریدے جائیں گے جبکہ ٹریفک پولیس آفیسرز کے لیے بھی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام کے مطابق پولیس کے پاس 39 کروڑ روپے کا بجٹ پہلے سے ہی موجود ہے۔
پولیس گاڑیاں 

ای پیپر دی نیشن