انڈسٹریز اورصنعتوں کاجال بچھائیں گے ‘محمدجلیل

خانیوال(خبرنگار)معروف سیاسی سماجی رہنما قومی اسمبلی حلقہ151کے امیدوار محمدجلیل نے کہاکہ بے روزگار افراد خودکشیاں کررہے ہیں۔ ان حالات میں پہلی ترجیح لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے اور یہ حکومت اورریاست کی ذمہ داری ہے۔ وہ یہاںمعززین علاقہ اورصحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے تعاون سے منتخب ہوکر علاقے سے بے روزگاری کے خاتمے کے لیے لوگوں کو روزگار کی فراہمی کویقینی بنائیں گے۔حکومتی وسائل بروے کار لاکر علاقے میں انڈسٹریز اورصنعتوں کاجال بچھائیں گے ۔سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کویقینی بنائیں گے ۔اس حوالے سے جامع پلاننگ ہے عملی شکل دے کر معاشی انقلاب برپا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن