راشد حفیظ نے کورونا ویکسی نیشن خصوصی مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا 

 راولپنڈی( جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے راول ٹاؤن کے علاقہ کا دورہ کیا اور 12 نومبر تک جاری کورونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم 'ریڈ' کے انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے فیلڈ سٹاف سے گفتگو کی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی نے صوبائی وزیر کو مہم کے بارے میں بریفنگ دی،صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ عثمان بزادر کی قیادت میں کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے اور پوری آبادی کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن لگانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں،صوبائی وزیر نے فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں مزید تندہی اور محنت سے سرانجام دیں۔

ای پیپر دی نیشن