میلسی (تحصیل رپورٹر )ضلع بھر کے سکولز کے سربراہوں کو موبائلز کے استعمال بارے خصوصی ہدایت کر دی گئی۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ایلیمنٹری وہاڑی محمد اسلم سنپال نے ہدایت کی ہے کہ ہیڈ ٹیچرز سٹاف ممبرز کے موبائلز سکول آغاز ہوتے ہی ماسوائے بریک کے ہیڈ افس میں رکھیں اور سٹاف کو ہدایت کی جائے کہ کسی بھی گھر سے آنے والی کال کے لیے ہیڈ ٹیچر کا نمبر دیا جائے تاکہ سٹاف کا رابطہ گھرو ں سے جاری رہے ۔اس ضمن میں ہیڈ ٹیچر کا موبائل استعمال کیا جائے اور اس ہدایت پر سختی سے عمل کیا جائے۔تاہم چھٹی کے وقت موبائلز سٹاف ممبرز کے حوالے کر دیے جائیں۔واضح رہے کہ موبائلز کا استعمال تعلیمی بالخصوص پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بڑھنے کی شکایت پر حالیہ ہدایت جاری کی گئی ہے #