افسران کے بنگلے ختم کرکے آمدن کا ذریعہ بنا رہے ہیں:وزیرریلوے

ملتان ‘کوٹ ادو‘بھکر(سپیشل رپورٹر‘نامہ نگار‘خبر نگار ) وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے ڈویڑنل سپریٹینڈنٹ ملتان نوید مبشر کے ہمراہ  ملتان تا کندیاں سیکشن کی ونڈو ٹریلنگ انسپیکش کی ، جبکہ اس دوران کوٹ ادو ، بھکر سمیت دیگر اسٹیشنوں کا دورہ کیا اس دوران بھکر اور کوٹ ادو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ ر یلوے کا نظام 6 ماہ  میں ٹھیک کر دو نگا ،ریلوے کی ہر شہر میں ہر قیمتی اراضی کو استعمال میں لاکر ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنایا جائے گا , بڑے بنگلوں میں دفاتر ختم کرکے پلیٹ فارم پر لائیں گے،ریلوے مزدوروں کی حاضری بائیو میٹر ک آن لائن کریں گے ، پی ٹی آئی حکومت مہنگائی کنٹرول کرے گی،ادھر ریلویونڈو ٹریلنگ انسپیکشن کے موقع پر ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ملتان  نوید مبشر اور دیگر افسران بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔ وزیر ریلویز نے سیکشن پر کوٹ ادو بھکر اور کندیاں ا سٹیشنوں کا تفصیلی معائنہ کیا ، وہ ملتان تا کندیاں سیکشن کی انسپکشن کے بعد واپس راولپنڈی روانہ ہو گئے وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے اپنے دورہ بھکر کے دوران کہا ہے کہ سرکاری نوکریاں ہیں نہ دے سکتے ہیں ۔حکومت کا ایک ہی چیلنج ہے کہ مہنگائی کو کم کرے سارے افسران چور کرپٹ نہیں ۔10فیصد ریلوے افسران کرپٹ ہیں ان کو میں کیفر کردار تک پہنچا کر دم لونگا  ۔ریلوے افسران کو اپنی شاہانہ طرز زندگی کو بدلنا ہوگا ۔افسران کے بڑے بنگلوں کو ختم کرکے ریلوے کی آمدن کا ذریعہ بنا رہے ہیں۔ ریلوے کی قیمتی اور کمرشل اراضی کو پاکستان ریلوے کی شراکت سے 30سال ،50سال اور 60سال کی مدت کیلئے حاصل کرسکتے ہیں ۔اس پروگرام سے اکنامک ایکٹیویٹی شروع ہوگی لوگوں کو روزگار ملے گا ۔ آئندہ چھ سے نو ماہ کے دوران پاکستان ریلوے منافع بخش ادارہ بن جائیگا ۔کوٹ ادوسٹیشن پرگفتگو میں وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ خوشحال خان خٹک کو ایک ماہ کے اندر چلا دیا جائے گا،انجمن تاجران کے رہنما شیخ محمد عثمان کی درخواست پر انہوں نے انجمن تاجران اور شہریوں سے اپیل کی ریلوے کے پاس وسائل نہیں ہیں وہ اپنی مدد آپ کے تحت ریلوے پارک اور گرین بیلٹ بنائیں،اس موقع پر انہوں نے عوامی مسائل بھی سنے 

ای پیپر دی نیشن