جہلم(نامہ نگار)لاری اڈہ کے ٹرانسپورٹرز نے مسافروں سے عید کی مد میں زائد کرایے وصولی شروع کر دی ہے اسسٹنٹ کمشنر شمس الرحمان کا محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس کے ہمرا چھاپہ مقدمہ درج زائد کرایے واپسلاری اڈہ کے ٹھیکیدار اور متعلقہ محکموں کی ملی بھگت اور آشیر باد پر ڈرائیورز دیدہ دلیری کے ساتھ قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہیں ہیں شہریوں کی رائے تفصیلات کے مطابق جہلم لاری اڈہ کے ٹھیکیدار کی آشیرباد پر ٹرانسپورٹرز نے متعلقہ محکموں کی ملی بھگت سے پردیسی مسافروں سے زائد کرایے وصولی شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کیلیے اپنے علاقوں میں جانے والے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمان محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس کے ہمرا موقع پر پہنچے اور زائد کرایے واپس کروا کر ایک کنڈیکٹر کو پولیس کے حوالے کر دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصولی بلکل قبول نہیں کی جائے گی جو بھی گاڑی والا زائد کرایہ وصول کرے گا اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائیاں کی جائے گئیں جرمانے کے علاوہ گاڑیاں بھی بند کیں جائے گئیں۔