سنجوال کینٹ(نامہ نگار)جامع مسجد ابو بکر صدیق پیپلز کالونی میں ختم قرآن کی بابرکت محفل کا انعقاد کیامولانا مغل دین قاری محمد طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا رمضان المبارک اللہ تعالی کی رحمت و بخشش اور مغفرت کا مہینہ ہے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کو اس مبارک و مقدس مہینہ میں روزہ و عبادت کے ذریعہ خدا کو راضی کرنے کی توفیق ہو گی ماہ رمضان میں قرآن پاک کی برکتیں ہے قرآن پاک کے ساتھ جڑ جاتا ہے اس کے ساتھ جس کی نسبت ہو جاتی ہے تو اللہ پاک اسے دنیا میں بھی عزتیں عطا کرتاہے اور آخرت میں بھی اسے مقام ومرتبے سے نوازے گا آخری عشرے میں ہم اللہ پاک سے اپنے گناہوں کو بخشوائے ہمیں اپنی بنیاد کو ٹھیک کرنا چاہیے جب تک ہم اپنی نیت کو درست نہیں کریں گے اپنے دل کو پاک نہیں کریں گے تب تک ہمیں کسی عبادت اور رمضان کی جو برکتیں ہے اور اس کی روحانیت کی سیڑھیاں ہے وہ کبھی بھی تہہ نہیں کر سکتے رمضان شریف اللہ تعالی نے ہمیں ایسا خوبصورت تحفہ عطا فرمایا ہے کہ بھوک اور پیاس کے ساتھ بندہ اپنا تزکیہ نفس بھی کرتا ہے ہمیں رمضان کے بابرکت ماہ کی قدر کرنی چاہیے اپنے رب کو راضی کر لیارسول اللہ کی تعلیمات کو اپنا لیا حضور پاک کی محبت کو اپنے دل میں بسا لیا پھر یقینا ہم کامیاب ہے۔