اسلام آباد ( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر عیدالفطر سے قبل بازاروں اور شاہراہوں پر سرچ اینڈ سوپنگ آپریشن ، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بازاروں اور شاہراہوں کے راستوں پر سرچ اینڈ سوپنگ کی گئی، پولیس، ضلعی انتظامیہ، سپیشل برانچ اور سرچ اینڈ سپنگ ٹیم نے مل کر آپریشن کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ کسی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایلیٹ کمانڈوز بھی الرٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،ٹریفک کی روانی کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک اہلکار ڈیوٹیز پر معمور کیے گئے ہیں، عوام الناس کی سہولت ،بہتر پبلک سروس ڈیلیوری اور انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔