چکوال(نمائندہ خصوصی)ماہ رمضان کے بابرکت مہینے کی برکتوں اور رحمتوں کا نزول اور اہل ایمان کی طرف سے ان کا حصول جاری و ساری ہے اس سلسلے میں ایک انتہائی اہم سادہ مگر پروقار تقریب 27ویں رمضان کے شب جامع تاجدار مدینہ تلہ گنگ روڈ میں منعقد ہوئی جہاں پر نماز تراویح میں ختم قران کے موقع پر ایک نورانی محفل کا اہتمام کیا گیا اس تقریب میں راولپنڈی سے حضرت مولانا مفتی نعمان انور نے خصوصی شرکت کی اور رمضان المبارک کے ساتھ ساتھ شب قدر کی فضیلت پر نہایت پر مغز گفتگو کی مفتی نعمان نے کہا کہ امت مسلمہ اس وقت شدید پریشانی اور ابتلا کا شکار ہے ان تمام مشکلات سے نکلنے کا واحد حل قران کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے ہم مسلمان رمضان میں جو ق در جوق مساجد میں اتے ہیں عبادات پہ بھی زور ہوتا ہے لیکن جوں ہی رمضان ختم ہوتا ہے تو نہ کہیں یہ رش نظر اتا ہے نہ ہی عبادات اور معاملات کا ہی خیال رکھا جاتا ہے ضرورت اس امر کی ہے عبادات اور معاملات موسمی نہ ہوں بلکہ دائمی ہوں تقریب میں مدرسے میں زیر تعلیم طلبا اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی اور مررسہ کے مہتمم قاری محمد اسلام اظہر کی دینی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا تقریب کے اختتام پر معروف چائلڈ اسپیسلست ڈاکٹر محمد قاسم اور روزنامہ نواے وقت سے وابستہ سنیئرصحافی شفیق ملک نے حفاظ اور مفتی نعمان صاحب کی خدمت میں تحائف پیش کیے۔