قرآن کو پڑھنا، سمجھنااس پر عمل کر ناہی دنیا و آخرت کی کامیابی ، علامہ عامر عباس

  فتح جنگ(نامہ نگار)قرآن کو پڑھنا سمجھنا اور تعلیمات قرآنی پر عمل کرنے میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے قرآن سے ٹوٹے ہوئے تعلق کو جوڑنا ہوگا ان خیالات کا اظہار سنی علما کونسل فتح جنگ کے صدر علامہ عامر عباس قریشی اور مخدوم طاہر حیدری نے جامع مسجد مولا داد باہتر موڑ میں ختم قرآن کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا علامہ عامر عبا س قریشی نے کہا کہ قرآن صرف الماریوں میں سجاکر رکھنے کیلئے نہیں ہے قرآن کو پڑھنے سمجھنے اور اس پر عمل کراپنی زندگیوں کو اللہ کے احکامات کے مطابق ڈھالنے میں کامیابی نصیب ہوتی ہے انھوں نے کہا کہ شب قدر کی عبادت ہزاروں مہینوں سے افضل اسی لئے ہے کہ اس مبارک شب کو قرآن نازل ہوا ہے مخدوم طاہر حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک تعالی کا فرمان ہے کہ یہ لایب کتاب ہے جس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں تمام آسمانی کتابوں میں وقت کے ساتھ ساتھ ردو بدل کیا گیا ہے لیکن قرآن کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ کی ذات نے لیا ہے لہذا آج تک کسی ایک حرف میں بھی رد و بدل نہیں ہو سکا نہ ہی قیامت تک ایسا ممکن ہے انھوں نے کہا کہ سرکار دعالمؐ  قرآن کی عملی تفسیر تھے قرآن ان کے پیچھے تھا جہاں جہاں بھی آقا کریم ؐ  گئے قرآن کے ساتھ ساتھ گیا موجود ہ دور میں اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ قرآن پاک کی تعلیمات کو عا م کیا جائے کیونکہ قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں محفل کے اختتام پر علامہ عامر عباس قریشی نے اجتماعی دعا کرائی اور تراویح میں قرآن سنانے اور سماعت کرنے والے حفاظ کرام میں تحائف تقسیم کئے ۔

ای پیپر دی نیشن