لاہور(نامہ نگار)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران پنجاب میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے میڈیکل کور و ریسکیو ایمرجنسی انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔انہوں نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب بھر میں ایمبولینس،ریسکیو اور فائر سروسز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں اور متعلقہ ضلعی وتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کیساتھ کوآرڈینیشن برقرار رکھیں تاکہ ایمرجنسی میں متاثرین کو فوری اور بہتر طبی امداد مل سکے۔وہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ایمرجنسی کور فراہم کرنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کیساتھ ویڈیولنک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔