گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صدر گلوبل پاکستان اوورسیز کمیونٹی آف رومانیہ حاجی احمد چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہے تو ہماری پہچان ہے یہ عظیم نعمت ہمیں رمضان المبارک میں ملی ، ہمیں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے اتحاد ویکجہتی کے ساتھ کام کرنا ہو گا، غریب و مستحقین کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کا کردار بھی کلیدی ہے جنہیں اللہ تعالی کے دیئے گئے مال کو دل کھول کر غربا ومساکین میں تقسیم کرکے اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی حاصل کرنی چاہئے ، عوام کی فلاح و بہبود اسلام کی سربلندی اور ملکی سلامتی کیلئے جدوجہد کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے،خوف خدا اور عشق رسول ہر مسلمان کا خاصا ہے عبادات کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت کا درس دیا گیا ہے جس کیلئے ہر فرد کو بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے بلاتفریق انسانیت کی خدمت ہمارا شعار اور ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔