اونِک اور کریم نے اسٹریٹجک شراکت داری کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرلیے

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان کے نئے ڈیجیٹل ٹیلی کام برانڈ، اونِک اور پاکستان کے معروف رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارم، کریم نے پاکستان میں اپنے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ایک ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے فروغ کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر لیے ہیں۔مفاہمتی یادداشت پر اونک پاکستان کے کنٹری ہیڈ، عمر بن طارق اور جنرل منیجر رائیڈ ہیلنگ، کریم پاکستان، عمران سلیم نے صدر و گروپ سی ای او، پی ٹی سی ایل اور یوفون  4G، حاتم بامطرف کی موجودگی میں دستخط کیے۔ تقریب سے اونک اور کریم کے ایک مشترکہ سفر کا آغاز ہوا ہے، جس کا مقصد دونوں برانڈز کی مہارتوں کو یکجا کرکے صارفین کو جدید ترین تجربات فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میںحاتم بامطرف نے پاکستانی عوام کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے اونک کے عزم کو اْجاگرکیا۔ انہوں نے کہا کہ اونک اپنے صارفین کے لیے ایک بڑا وڑن لے کر ا?یا ہے، اور ایک مسابقتی ذہنیت کے حامل ڈیجیٹل ٹیلی کام برانڈ کے طور پر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ای پیپر دی نیشن